سیلری ٹیکس کیلکولیٹر پاکستان — ٹیکس سال 2025، 2026، 2027
اس کیلکولیٹر سے ٹیکس سال 2025، 2026 اور 2027 کے لیے تنخواہ پر انکم ٹیکس کا اندازہ لگائیں۔
یہ تخمینی حساب ہے؛ حتمی ٹیکس کے لیے FBR کا تازہ قانون یا ہم سے مشورہ لیں۔
ٹیکس ماہر سے مشورہ لیںٹیکس سالوں کے سلیب ریٹس (تنخواہ دار طبقہ)
ٹیکس سال 2027 (جولائی 2026 تا جون 2027)
| سالانہ قابلِ ٹیکس آمدن (روپے) | ٹیکس |
|---|---|
| 600,000 تک | 0% |
| 600,001 سے 1,200,000 | 1% (Rs. 600,000 سے زائد رقم پر) |
| 1,200,001 سے 2,200,000 | Rs. 6,000 + 11% (Rs. 1,200,000 سے زائد رقم پر) |
| 2,200,001 سے 3,200,000 | Rs. 116,000 + 20% (Rs. 2,200,000 سے زائد رقم پر) |
| 3,200,001 سے 4,100,000 | Rs. 316,000 + 25% (Rs. 3,200,000 سے زائد رقم پر) |
| 4,100,001 سے 5,600,000 | Rs. 541,000 + 29% (Rs. 4,100,000 سے زائد رقم پر) |
| 5,600,001 سے 7,000,000 | Rs. 976,000 + 32% (Rs. 5,600,000 سے زائد رقم پر) |
| 7,000,000 سے زائد | Rs. 1,424,000 + 35% (Rs. 7,000,000 سے زائد رقم پر) |
اس ٹیکس سال کے لیے ہمارے کیلکولیٹر میں سرچارج شامل نہیں کیا گیا؛ تازہ ترین قانون FBR سے ضرور دیکھ لیں۔
ٹیکس سال 2026 (جولائی 2025 تا جون 2026)
| سالانہ قابلِ ٹیکس آمدن (روپے) | ٹیکس |
|---|---|
| 600,000 تک | 0% |
| 600,001 سے 1,200,000 | 1% (Rs. 600,000 سے زائد رقم پر) |
| 1,200,001 سے 2,200,000 | Rs. 6,000 + 11% (Rs. 1,200,000 سے زائد رقم پر) |
| 2,200,001 سے 3,200,000 | Rs. 116,000 + 23% (Rs. 2,200,000 سے زائد رقم پر) |
| 3,200,001 سے 4,100,000 | Rs. 346,000 + 30% (Rs. 3,200,000 سے زائد رقم پر) |
| 4,100,000 سے زائد | Rs. 616,000 + 35% (Rs. 4,100,000 سے زائد رقم پر) |
اگر آمدن 1 کروڑ روپے سے زائد ہو تو حساب شدہ ٹیکس پر 9% اضافی سرچارج لگتا ہے۔
ٹیکس سال 2025 (جولائی 2024 تا جون 2025)
| سالانہ قابلِ ٹیکس آمدن (روپے) | ٹیکس |
|---|---|
| 600,000 تک | 0% |
| 600,001 سے 1,200,000 | 5% (Rs. 600,000 سے زائد رقم پر) |
| 1,200,001 سے 2,200,000 | Rs. 30,000 + 15% (Rs. 1,200,000 سے زائد رقم پر) |
| 2,200,001 سے 3,200,000 | Rs. 180,000 + 25% (Rs. 2,200,000 سے زائد رقم پر) |
| 3,200,001 سے 4,100,000 | Rs. 430,000 + 30% (Rs. 3,200,000 سے زائد رقم پر) |
| 4,100,000 سے زائد | Rs. 700,000 + 35% (Rs. 4,100,000 سے زائد رقم پر) |
اگر آمدن 1 کروڑ روپے سے زائد ہو تو حساب شدہ ٹیکس پر 10% اضافی سرچارج لگتا ہے۔
سیلری ٹیکس کیلکولیٹر کیسے استعمال کریں؟
سب سے پہلے اوپر دی گئی فہرست سے وہ ٹیکس سال منتخب کریں جس کا حساب درکار ہے۔ پھر اپنی تنخواہ کی رقم درج کریں، اور بتائیں کہ یہ ماہانہ ہے یا سالانہ۔ اگر آپ کا ادارہ میڈیکل الاؤنس دیتا ہے تو متعلقہ آپشن منتخب کریں، اور اگر آپ کل وقتی استاد ہیں تو استاد کی رعایت والا خانہ نشان زد کریں۔ آخر میں "ٹیکس معلوم کریں" دبائیں تاکہ سالانہ اور ماہانہ ٹیکس، اور ماہانہ خالص تنخواہ سامنے آ جائے۔
میڈیکل الاؤنس کی چھوٹ کا مطلب
بہت سے ادارے بنیادی تنخواہ کے ساتھ بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد میڈیکل الاؤنس دیتے ہیں، اور ہر ادارے کی پالیسی مختلف ہوتی ہے۔ اگر آپ کی کل (Gross) تنخواہ 200 ہو اور اس میں 10 فیصد میڈیکل شامل ہو تو میڈیکل الاؤنس 200 × 10 ÷ 110 بنتا ہے۔ اگر آپ کی بنیادی (Basic) تنخواہ 150 ہو تو میڈیکل الاؤنس 150 × 10 ÷ 100 ہو گا۔ کیلکولیٹر یہ رقم قابلِ ٹیکس آمدن سے الگ کر دیتا ہے۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
کیا یہ کیلکولیٹر حتمی ٹیکس بتاتا ہے؟
یہ ایک اندازہ ہے۔ ذاتی صورتِ حال، دیگر آمدن، کٹوتیوں اور قانون میں تبدیلی کی وجہ سے حتمی ٹیکس مختلف ہو سکتا ہے۔
کیا ٹیکس سال اور مالی سال ایک ہی ہیں؟
مالی سال یکم جولائی سے 30 جون تک ہوتا ہے، اور ٹیکس سال کا نام اس مدت کے اختتامی سال پر رکھا جاتا ہے، جیسے جولائی 2026 تا جون 2027 کے لیے ٹیکس سال 2027۔
کیا یہ سلیبز ہر طرح کی آمدن پر لاگو ہوتے ہیں؟
یہ سلیبز تنخواہ دار طبقے کے لیے ہیں، اور اس وقت لاگو ہوتے ہیں جب آمدن کا بڑا حصہ (75 فیصد سے زائد) تنخواہ سے ہو۔ کاروباری آمدن کے سلیب مختلف ہوتے ہیں۔
درست ٹیکس پلاننگ اور ریٹرن فائلنگ کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔