فرم اور AOP رجسٹریشن
جب دو یا زیادہ افراد مل کر کاروبار کرتے ہیں تو اسے عموماً پارٹنرشپ فرم یا ایسوسی ایشن آف پرسنز (AOP) کی صورت میں منظم کیا جاتا ہے۔ درست پارٹنرشپ ڈیڈ اور بروقت ٹیکس رجسٹریشن آگے چل کر شراکت داروں کے درمیان تنازعات اور ٹیکس مسائل سے بچاتی ہے۔
AOP رجسٹریشن: اس سروس میں ہم کیا کرتے ہیں
- پارٹنرشپ ڈیڈ کی تیاری، جس میں منافع و نقصان کی تقسیم اور ذمہ داریاں واضح ہوں
- متعلقہ سرکاری دفتر میں فرم کی رجسٹریشن (جہاں لاگو ہو)
- FBR میں فرم/AOP کے NTN کی رجسٹریشن
- بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے درکار دستاویزی معاونت
پارٹنرشپ میں تنازعات سے بچاؤ
شراکت داری میں سب سے زیادہ مسائل منافع کی تقسیم، اختیارات اور علیحدگی کے طریقے پر پیدا ہوتے ہیں۔ ہم آپ کی ضرورت کے مطابق ایسی ڈیڈ بنواتے ہیں جس میں ہر شراکت دار کا سرمایہ، حصہ، ذمہ داریاں اور فیصلے کا طریقہ واضح لکھا ہو۔ اس کے بعد فرم کا NTN اور بینک اکاؤنٹ کھلوانے میں بھی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
عموماً درکار دستاویزات
- تمام شراکت داروں کے شناختی کارڈ
- مجوزہ فرم کا نام اور کاروباری پتہ
- سرمائے اور منافع کی تقسیم کی تفصیل
- اسٹامپ پیپر اور دیگر ضروری کاغذات
فیس
فرم / AOP رجسٹریشن کی ہماری فیس Rs. 20,000 ہے۔
عمومی سوالات
فرم اور کمپنی میں بنیادی فرق کیا ہے؟
فرم میں شراکت دار عموماً ذاتی طور پر بھی ذمہ دار ہوتے ہیں، جبکہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ایک علیحدہ قانونی شخصیت ہوتی ہے جس میں ذمہ داری محدود ہوتی ہے۔
کیا فرم کو ریٹرن فائل کرنی ہوتی ہے؟
جی ہاں، فرم/AOP کو بھی سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانی ہوتی ہے۔