فنانشل اسٹیٹمنٹس کی تیاری
فنانشل اسٹیٹمنٹس کسی بھی کاروبار کی مالی کارکردگی کی تصویر ہوتی ہیں۔ بینک لون، ٹیکس ریٹرن، سرمایہ کار اور دیگر اداروں کے لیے درست گوشوارے ضروری ہوتے ہیں۔ ہم آپ کے ریکارڈ کی بنیاد پر مکمل اور قابلِ فہم گوشوارے تیار کرتے ہیں۔
مالی گوشواروں کی تیاری میں FBR اور کمپنیوں کے معاملے میں SECP کے تقاضوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
فنانشل اسٹیٹمنٹس: اس سروس میں ہم کیا کرتے ہیں
- ٹرائل بیلنس کی تیاری اور حسابات کی ایڈجسٹمنٹس
- انکم اسٹیٹمنٹ اور بیلنس شیٹ کی تیاری
- کیش فلو اسٹیٹمنٹ اور ضروری نوٹس
- ٹیکس ریٹرن کے لیے گوشواروں سے مطابقت
مالی گوشواروں کا استعمال
تیار شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹس ٹیکس ریٹرن، بینک قرض، سرمایہ کاروں کی رپورٹنگ اور کاروباری فیصلوں میں کام آتی ہیں۔ ہم ریکارڈ کی جانچ کر کے ایڈجسٹمنٹس لگاتے ہیں تاکہ گوشوارے کاروبار کی اصل مالی حالت دکھائیں اور ٹیکس ریٹرن میں درج اعداد سے مطابقت رکھیں۔
عموماً درکار دستاویزات
- بینک اسٹیٹمنٹس
- خرید و فروخت اور اخراجات کا ریکارڈ
- اثاثوں اور واجبات کی فہرست
- سابقہ سال کے گوشوارے (اگر موجود ہوں)
فیس
فیس ریکارڈ کی حالت اور حجم پر منحصر ہے۔ قیمت کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔
عمومی سوالات
کیا رجسٹرز نہ ہوں تو بھی گوشوارے بن سکتے ہیں؟
ہم دستیاب ریکارڈ سے حسابات ترتیب دے سکتے ہیں، البتہ ریکارڈ جتنا مکمل ہو گا نتیجہ اتنا ہی درست ہو گا۔